ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا میں ایکسپریس بس اُلٹ گئی؛ تیس مسافر زخمی

کارکلا میں ایکسپریس بس اُلٹ گئی؛ تیس مسافر زخمی

Thu, 12 Jul 2018 21:41:42    S.O. News Service

اُڈپی 12/جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُڈپی کے کارکلا میں ایک پرائیویٹ ایکسپریس بس الٹ جانے کے نتیجے میں بس پر سوار قریب 30 مسافروں کو چوٹیں آئی ہیں۔ حادثہ جمعرات دوپہر کو کڈینجے نامی دیہات میں پیش آیا۔

بس کارکلا سے مینگلور کے لئے نکلی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر اُلٹ گئی۔ بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت قریب تیس لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، جن کو  کارکلا اور منی پال اسپتال لے جاکر مرہم پٹی کرائی گئی ہے۔

کارکلا مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

 


Share: